سرگودھا(نمائندہ جنگ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر نے سرگودھا میڈیکل کالج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباوطالبات نے محنت ،لگن اور اساتذہ کی رہنمائی میں ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خاص مقام حاصل کر لیاہے۔ کالج میں بیک وقت4 شعبوں ایم بی بی ایس ،ڈی پی ٹی، ڈی ایچ این ڈی اور اے ایچ ایس میں تعلیم دی جا رہی ہے ۔شعبہ طب سے وابستہ افراد ایسا مثبت رویہ اپنائیں جس پر ہر فرد ان پر رشک کر سکے۔ نیز پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایف سی پی ایس میں بھی تعلیم کامیابی سے جاری ہے۔پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر حمیرااکرم نے نے کہا کہ کالج کے طلبا وطالبات میں غیر معمولی ٹیلنٹ موجود ہے۔اس موقع پر طلباوطالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئےگئے۔