• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر قابو پانے کیلئے چین نے بھر پور تعاون کیا، اسد عمر

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے چین کی حکومت نے پاکستان سے بھرپور تعاون کیا، ہم اس مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔

اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کئی چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کی قیادت نے سی پیک کو جاری رکھا ہوا ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل دونوں ملکوں کے بڑھتے تعاون کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے جنوبی زون سے پاکستان میں کثیر غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک کے تحت بلوچستان میں بہت سے منصوبے جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک کی زیادہ آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے، زراعت کے شعبے میں چین پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

تازہ ترین