نوبیل انعامات کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی جیتنے والوں کو ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق سائنس اور ادب کے انعامات گھروں پر پہنچائے جائیں گے، جبکہ امن کے نوبیل انعام کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
پچھلے برس کی طرح اس برس بھی نوبیل انعام کی تقریبات ورچوئل اور فزیکل دونوں طرح ہوں گی، اس سال نوبیل انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان 4 سے 11 اکتوبر تک کیا جائے گا۔