• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، سپریم کورٹ


سپریم کورٹ نے خواتین کے وراثت میں حق کے حوالے سے قرار دیا ہے کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو ان کی اولاد حقِ دعویٰ نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ میں پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق دعویٰ سے متعلق اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

 جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دیکھنا ہوگا خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا۔

عدالت نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق دعویٰ مسترد کردیا۔

 سول کورٹ نے 2004 کے اس مقدمے میں بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا، ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا اور سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

تازہ ترین