• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (آئی این پی) کشمیرکی سیر پرموجود بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اس خطے کو زمین پر جنت قرار دیتے ہوئے دلکش تصاویرشیئرکی ہیں۔سارہ ضان مالدیپ کے بعد ان دنوں کشمیر میں دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح کے علاوہ مذہبی مقامات کا بھی دورہ کررہی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پردلکش قدرتی مناظر اور پنی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ جگہ کتنی پسند آئی ہے۔تصاویرمیں سارہ کو مسجد ، گردوارہ ، مندر اور چرچ میں دعا مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔کیپشن میں فارسی زبان کا مقبول شعر اگر فردوس بروئے زمین است ۔۔۔ ہمیں است و ہمیں است وہمیں است لکھنے والی سارہ نے لاعلم افراد کیلئے ترجمہ بھی لکھا کہ ، اگر زمین پرجنت ہے تو صرف یہ ہے ، یہ ہے، یہ ہے۔انہوں نے پوسٹ میں کشمیر، جنت، امن کے ہیش ٹیگزاستعمال کیے۔

تازہ ترین