• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کے تحت بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہاکہ کراچی کے عوام کیلئے کے سی آر کو سی پیک کے تحت بنایا جائے، ہم چین کی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ لائیواسٹاک کی ترقی میں بھی سندھ حکومت کی معاونت کی جائے۔ وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں ہونے والی سی پیک کی 10ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ، وزیراعلیٰ سندھ نے جے سی سی اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ہر آنے والی حکومت نے چین کے ساتھ اعتماد، عزت اور احترام کا تعلق مضبوط رکھا ہے۔

تازہ ترین