• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو میں 7اوربارکھان میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر ضلاع میں موسم گرم اور خشک سبی، کوہلو، بارکھان،ژوب، لورالائی،موسیٰ خیل، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32، گوادر34، قلات30، تربت36، سبی38، اور نوکنڈی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا گزشتہ روز کوہلو میں7 اور بارکھان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آج جمعہ کو سبی ،کوہلو ، بارکھان، ژوب، لورالائی،موسیٰ خیل، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین