• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے، شہر میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چند گھنٹے کی تیز بارش سے کراچی کی متعدد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا تھا۔ تیز بارش کے باعث کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ رات گئے مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

تازہ ترین