کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اور گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والی مشینیں قبضے میں لے لیں۔
اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھو ں روپے مالیت کی چھالیہ، گٹکا بنانے والی اشیاء اور مشینیں قبضے میں لے لیں۔
چھاپے کے دوران کارخانے کے مالک اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا سپلائی کرتے تھے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر علاقے میں قائم مزید کارخانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔