• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمینٹ کا ڈرامہ سیریل ’فتور‘ ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’فتور‘ کی آخری قسط گزشتہ شب نشر کی گئی،  فتور اپنی کہانی کے شاندار اختتام کے ساتھ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل ’فتور‘ کے ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’دیکھیں آخری قسط نشر ہونے کے بعد فتور ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔‘

خیال رہے کہ اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل ’فتور ‘ میں حیدر اور ان کے ہمراہ ساتھی اداکارہ حبا بخاری نے دلنشین کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے میں فیصل قریشی اور حبا بخاری کی بطور حیدر اور دلنشین آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین