• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سج گیا ہے اِس طرح بازارِ داتا گنج بخشؒ

ہو رہا ہے ہر طرف دیدارِ داتا گنج بخشؒ

فیض حاصل کررہی ہیں بستیوں کی بستیاں

بٹ رہا ہے مستقل ایثارِ داتا گنج بخشؒ

غیر مُسلم بھی ولایت کے تری قائل ہُوئے

یوں برستا دیکھ کر انوارِ داتا گنج بخشؒ

آپؒ کے اقوالِ زرّیں علم و حکمت کے امیں

بھول سکتے ہی نہیں ، افکارِ داتا گنج بخشؒ

یاالٰہی، اِن کے پیروکار بھی ہوں بامُراد

قائم و دائم رہے گُل زارِ داتا گنج بخشؒ

جس طرح مہ تاب رخشندہ فلک پر ہو کوئی

ضوفشاں ہے اِس طرح کردارِ داتا گنج بخشؒ

مانگنے والوں کی بھرتی ہیں یہاں پر جھولیاں

اے ندیمؔ، آؤ چلیں دربارِ داتا گنج بخشؒ

(ریاض ندیم نیازی)

تازہ ترین