• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا:چیئر مین اٹامک انرجی کمیشن سے نائجیریا کے وفد کی ملاقات

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستان اور نائجیریا نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 65 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ پاکستان کے وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے چیئرمین محمد نعیم نے کی جبکہ نائیجیریا کی طرف سے ویانا میں نائجیریا کے مستقل نمائندے سفیر سلیمان داؤد عمر نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر آفتاب احمد کھوکھر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان جوہری ریگولیٹری افعال کے حوالے سے ایک مفاہمت نامے کے فریم ورک میں تعاون جاری ہے اور نائجیریا کے کئی ماہرین نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے۔ موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار اور جائزہ لیتے ہوئے دونوں فریقوں نے صحت اور زراعت کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال سے متعلقہ باہمی فائدہ مند تعاون کے دیگر شعبوں کو تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
تازہ ترین