• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود گبول گوٹھ اسپتال کے قریب ذاتی تنازع پر فائرنگ سے 17سالہ محمد عدیل ولد محمدولد منیر زخمی ہوگیا۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدوداحسن آباداللہ رکھا چوکی کے قریب ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے 25سالہ شاہ بخش ولد حق نواز زخمی کردیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدودغریب آباد کچی آبادی میں واقع گھر میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 50سالہ خاتون زلیخہ زوجہ نور بیان زخمی ہو گئی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین