• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا سیاسی اور عسکری قیادت کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا‘ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ جمعہ کو آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ‘چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف ماشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکرٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا۔ 

بیان کے مطابق اجلاس میں اعلی قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ 

وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تازہ ترین