• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے مذاکرات میں سنجیدہ پیشرفت ہوئی ہے، ایران

تہران(جنگ نیوز )ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حریفوں تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خلیجی سلامتی کے مسئلے پر سنجیدہ پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان وزرات خارجہ سعید خطیب زادہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ʼخلیجی سلامتی کے معاملے پر سنجیدہ پیشرفت ہوئی ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائن میں صحافیوں سے گفتگو میں سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ بات چیت اچھی رہی ہے اور دونوں ممالک نے بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے درمیان علاقائی مسائل بذات خود حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کی 6 سال سے زائد عرصے کی کوششوں کے باوجود ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کا دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے بیشتر شمالی علاقوں میں کنٹرول ہے۔

تازہ ترین