• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی ٹی وی چینل اور اپوزیشن لیڈر کیخلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت میں صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی ٹی وی چینل اور اپوزیشن لیڈر کیخلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی ٹی وی چینل اور اپوزیشن لیڈر کیخلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کردیئے۔ سعید غنی نے نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ اور نجی ٹی وی چینل کیخلاف 6 کیسز فائل کئے ہیں۔ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلائی گئیں۔ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ جھوٹی خبروں پر لیگل نوٹس بھیجے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔ قانون کے مطابق جواب نا آنے پر کیس فائل کیا جاسکتا ہے۔ یقین ہے مقدمات میں ان کو جھوٹا ثابت کرونگا۔جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے والوں کو بے نقاب کرونگا۔

تازہ ترین