• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی تحریک انصاف نہیں تحریک انتشار بن چکی، صوبائی وزیرتعلیم

بھٹ شاہ ( نامہ نگار) وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تحریک انصاف نہیں بلکہ تحریک انتشار بن چکی،ایک بھی ایسے امیدوار کی نشاندہی کریں جو کہ پیسے دے کر پاس ہوا ہے تو میں اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا،حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس مبارک کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، سیکریٹری ثقافت غلام اکبر لغاری ، ڈی جی کلچرعبدالعلیم لاشاری ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری سید مرتضیٰ علی شاہ ، ایس ایس پی آصف احمد بگھیو،ڈائریکٹر کلچر شیر محمد مہر اور دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ شاہ لطیف نے اپنے کلام میں عالم انسانیت کے لیے دعا کی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے عرس مبارک کی سرکاری تقریبات انعقاد نہیں ہو سکا ۔

تازہ ترین