• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے میڈیا مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو سال قبل میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں کی گئی غیرضروری کٹوتیاں فوری طور پرختم کریں بلکہ کٹوتی کی گئی رقم یکمشت ادا کریں۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے اراکین نےبیان میں کہا ہے کہ اس وقت میڈیا ہائوسز کے پاس اشتہارات کی کمی نہیں۔ 

ان حالات میں کے یو جے یہ مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہے ۔ 

پی ایف یو جے اور کے یو جے نے اپنے اصولی موقف کے تحت پی ایم ڈی اے کی مخالفت کی تھی لیکن وہ میڈیا مالکان کی نیت سے بخوبی واقف ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھی پی ایم ڈی اے کے ذریعے میڈیا مالکان اور صحافیوں کو کنٹرول کرنے کا سوچ رہی ہے کے یو جے کا اس وقت بھی یہی مطالبہ ہے کہ حکومت پہلے سے موجود قوانین کا استعمال کرتے ہوئے میڈیا مالکان کی میڈیا ورکرز کے خلاف کی گئی زیادتیوں پر کارروائی کرے ۔

ملک بھر سے سے مزید