• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے کو سٹیشن انتظامیہ کیساتھ مصالحت رپورٹ پیش کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے پی ڈی اے کی جانب سے سی این جی سٹیشن کے لیزکی تجدیدنہ کرنے پرپی ڈی اے کو سٹیشن انتظامیہ کے ساتھ مصالحت کرکے رپورٹ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے جسٹس سیدعتیق شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پی ڈی اے کی جانب سے دائررٹ پریہ احکامات جاری کئے قاضی سی این جی سٹیشن کی جانب سے امجدحسین تنولی ایڈوکیٹ نے رٹ کی پیروی کی اس موقع پر امجدحسین تنولی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار نے پی ڈی اے انتظامیہ سے تیس سال کیلئے سی این جی پمپ لیزپردیاتھا اوراس حوالے سے معاہدے میں جس میں تجدید اورمصالحت کی بھی شق موجودہے۔ تاہم لیزکی مدت ختم ہونے پرپی ڈی اے نے تجدیدسے انکارکیاجس پر2020ء میں اس کی تجدید کے لئے سول کورٹ سے رجوع کیاگیااوراس حوالے سے حکم امتناعی حاصل کیاگیاجس کے خلاف پی ڈی اے نے اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل دائرکی جوخارج ہوئی اوربعدازاں ہائی کورٹ میں دورٹ درخواستیں فائل کی گئیں کہ لیزکی توسیع نہیں ہوگی اورمصالحت کی گنجائش بھی نہیں ہے لہذا معاہدے کی شقوں کے مطابق لیزکی تجدیدکی جائے فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرپی ڈی اے کو پمپ انتظامیہ کے ساتھ مصالحت کرکے رپورٹ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین