• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی مدت نہیں بڑھانے دیں گے، پیپلزپارٹی


پیپلزپارٹی نے چیئرمین نیب کی مدت بڑھانے کی مخالفت کردی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیّر بخاری نے کہا ہے کہ وہ کوئی غیر آئینی اقدام تسلیم نہیں کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے نیّر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع یا دوبارہ تقرری کی مخالفت کرے گی اور کسی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے آرڈی ننس جاری کرنے کے اختیار کو بھی سینیٹ میں شکست دیں گے۔

تازہ ترین