• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ اقرا عزیز، جو کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں اپنی شاندار پرفارمنس سے لاکھوں مداحوں کے دل جیت رہی ہیں، اُنہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2019ء کی یاد تازہ کردی ہے۔

سال 2019ء میں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب اقرا عزیز کے لیے بہت خاص اور یادگار ہے جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتیں کیونکہ اسی تقریب کے دوران اداکار یاسر حسین نے اقرا کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔

اب اقرا عزیز نے پُرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔


اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر لکس اسٹائل ایوارڈز 2019ء کی کچھ اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح پُرکشش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’یہ تھرو بیک کا وقت ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم سب جانتے ہیں کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2019ء میرے دل میں ایک خاص جگہ رکھتا ہے لیکن یہ میرا سب سے پسندیدہ لُک بھی رہا ہے جو میں نے کسی بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران اختیار ہے۔‘

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے سال 2019 کے آخر میں ایک پُر وقار تقریب کے دوران شادی کی اور رواں سال اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pk

تازہ ترین