• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021، فتور کا سفر جادوئی رہا: فیصل قریشی

جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ میں جاندار اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد ہونے والے فیصل قریشی نے اپنے ڈرامہ سیریل ’فتور‘ کے اختتام پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ ’بطور اداکار، میرے لیے ہر پراجیکٹ ہی اہم ہوتا ہے لیکن بعض اوقات جادو ہوجاتا ہے۔‘

فیصل قریشی نے کہا کہ ’یہ بالکل درست ہے کہ ڈرامہ سیریل ’فتور‘ کا سفر جادوئی رہا کیونکہ پوری کاسٹ، ڈائیکریٹر، پروڈیوسر اور دیگر عملے کے درمیان بہترین تعلقات قائم تھے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’ڈرامے کی بہترین اسکرپٹ اور پروڈکشن کی وجہ سے سیٹ پر ہمارا بہترین وقت گُزرا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’فتور کا اختتام ہوگیا ہے لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اس کے ذریعے بنائے گئے تعلقات ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔‘

آخر میں فیصل قریشی نے اُن کے ڈرامہ سیریل ’فتور‘ کو دیکھنے والے تمام سامعین اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔

ان ہی میں سے بہترین اداکار (ناظرین کا انتخاب) کی کیٹیگری میں فیصل قریشی کو ڈراما سیریل مقدر میں جاندار اداکاری کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین