پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں جن کی اپنی شادی پر دُلہن بنے ویڈیو وائرل ہے۔
انسٹا گرام پر پاکستان کی معروف اداکاراؤں کی شادیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں دلہن بنے ہوئے شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
اس خوبصورت ویڈیو میں اداکارہ منال خان، ایمن خان، زارا نور عباس، عروہ حسین، اقراء عزیز، عائزہ خان، سجل علی، سارہ خان اور نیمل خاور خان کی شادی کی یاد تازہ کی گئی ہے۔
ویڈیو کو دیکھ کر اِن اداکاراؤں کے مداحوں کی بھی یادیں تازہ ہو گئی ہیں اور وہ اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں ۔