• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں باپ کو بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں، روبینہ اشرف

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا بیٹیوں سے متعلق کہنا ہے کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں روبینہ اشرف کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر، اداکاری کے دور، اداکاری، تجربات اور پروجیکٹس سے متعلق خوب باتیں کی گئیں۔


جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ میں ’ماہی ‘ کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی روبینہ اشرف کا اپنی زندگی میں آئے ایک کڑے وقت اور بیٹیوں کے ساتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ بہت یقین سے سمجھتی ہیں کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں، جن کی بیٹیاں ہیں وہ یقیناً میرے اس جملے کو سمجھ جائیں گے کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں اور کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو بیٹیاں ہیں وہ بھی اس بات کو سمجھ جائیں گی کیوں کہ بیٹیاں ہی ہوتی ہیں جو اپنے والدین کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑتیں اور والدین کو اپنی زندگی میں سے کہیں جانے نہیں دیتیں۔‘

تازہ ترین