• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نے اپنی آنیوالی فلم ’ جج مینٹل‘ کی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا عرف میرا جی نے اپنی آنے والی نئی فلم کا پوسٹر اور تصویریں شیئر کر دی ہیں۔

کافی عرصے بعد میرا کا نیا پروجیکٹ فلم شائقین کو دیکھنے کو ملے گا جس کے لیے میرا کے پرستار پر جوش نظر آ رہے ہیں ۔


میرا نے گزشتہ دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ’جج مینٹل‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔

میرا کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر پر سینئر اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


میرا کی جانب سے اب اس فلم کے سیٹ سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُن کے ہمراہ، اداکار سعود، جویریہ سعود اور جاوید شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین