• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے اراکینِ قومی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں: بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اراکینِ قومی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔

لاہور میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عمومی سیاسی صورتِ حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جائز کام ہر صورت ہو گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اپوزیشن نے عوامی خدمت کے سفر میں صرف رکاوٹ ڈالی ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی حکمتِ عملی ہے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید