• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35فیصد تک بڑھانے کی تجویز

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تجویز نومبر سے فروری تک 4 ماہ کیلئے ہے، قیمتوں میں اضافے کی تجویز گیس کے گھریلو صارفین کیلئے ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے دو سلیب کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ تجویز نہیں کیا گیا، گیس استعمال کے آخری 4 سلیب پر 35 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمت میں اضافے پر فیصلہ نہیں کیا گیا،حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

گھریلو صارفین کیلئےآخری 4سلیب ماہانہ 200سے400 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد استعمال کے ہیں، آخری 4سلیب کی قیمت ماہانہ553روپے سے1460 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔

تازہ ترین