• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی خطاب پر تبصرہ

وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر تبصرہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شیخ رشید نے نریندر مودی کی تقریر کو ایک وزیراعظم کے بجائے ایک کونسلر کی تقریر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر دنیا کے بڑے فورم پر غیر معیاری اور چھوٹی تھی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کررہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر بھارت کی کورونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کو افغانستان میں اقلیتوں کا درد نظر آتا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم دکھائی نہیں دیتے۔

تازہ ترین