بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دنیا کو انتہا پسند سوچ کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مودی کا کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بنے۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشت گردی پھیلانے کا ذریعہ نہ بنے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی خواتین، بچوں اور اقلیتوں کو مدد کی ضرورت ہے اور ہم سب کو افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔