• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم کے مرکزی جلوس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی جلوس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا، جب کہ جلوس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا ئیں گے۔یہ فیصلہ مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا، مختلف محکموں کے سینئر افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ جعفر یہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری سید شبر رضا اور علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت دیگر علماء کرام اور منتظمین نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سو ڈھر نے کمشنر کو جلوس کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منتظمین نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند کو متعلقہ افسران اور منتظمین کے درمیان رابطہ مضبو ط بنانے کی غرض سے واٹس ایپ گروپ بنا نے اور جلوس کےمنتظمین کے ساتھ رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید