• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، خاتون سے دست درازی، ملزم فرار، خاتون کے سامنے برہنہ ہونے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر سے) باغبان پورہ میں ملزم وقاص نے محلےدار خاتون سے دست درازی کی ، روکنے پر دھمکیاں دیں اور مذاق اڑاتا رہا۔واقع کی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی جس میں ملزم لڑکی کو چھو کر اس سے بدتمیزی کر رہا ہے ، خاتون کےاہلخانہ نے تھانہ باغبانپورہ میں ملزم کیخلاف درخواست دے دی ہے۔لیکن پولیس نے ابھی تک کارروائی نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جا ری ہے ،ادھرچوہنگ کے علاقہ میں موٹر سائیکل گرانے پر ملزم شادی شدہ خاتون کو حراساں کرنے کیلئے برہنہ ہو کر اس کیسامنے کھڑا ہوگیا، متاثرہ خاتون کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید