• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے ۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے 5نمبر ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے ے 23سالہ عدنان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، گلستان جوہر کے علاقے بلاک 14میں ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ 30سالہ کاشف پراسرار فائرنگ سے زخمی ہوگیا منگھوپیر کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 58 سالہ رانی بی بی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین