• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے افغان معاملے پر پاکستان کی سنی ہوتی تو نتائج مختلف ہوتے، شاہ محمود

نیویارک، اسلام آباد (جنگ نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں،مشکل وقت میں افغان عوام کی انسانی و معاشی معاونت عالمی برادری کی طرف سے مثبت پیغام رسانی کا ذریعہ ثابت ہو گی،عالمی برادری افغان عوام کی معاونت کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے، امید ہے اقوام متحدہ، اپنی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول کی دستیابی کیلئے، اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا،امریکا نے افغان معاملے پر پاکستان کی سنی ہوتی تو نتائج مختلف ہوتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےبلجیم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سوفی ولیمز اور صدر جنرل اسمبلی عبداللہ شاہد سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عبداللہ شاہد کو بھارتی افواج کی جانب سے منظم اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے شواہد پر مشتمل جامع ڈوزیئر بھی پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پربلجیم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سوفی ولیمز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

تازہ ترین