پشاور (لیڈی رپورٹر)تحریک آواز حق کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے لگائے گئے مختلف خودساختہ ٹیکسوں کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے یہ مطالبہ تحریک آواز حق کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین جاوید خان نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ کوئی بھی ادارہ آئین اورقانون سے تجاوز کرنیکا اختیار نہیں رکھتا لیکن ہماری کامیابی اس وقت ہوگی کہ ہم تمام کینٹ کے جائیداد مالکان ور کرایہ داران ایک ہو کر اپنے حقوق کیلئے مل کر جدو جہد کریں اور آئین و 1924ایکٹ سے واقفیت حاصل کرینگے۔ تو ہمیں خوبخود علم ہو جائے گا کہ کس ادارے کو کتنا اختیار حاصل ہے شرکاء نے حالیہ مہنگائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی جسکے باعث عوام پریشانی میں مبتلا ہے جبکہ یوٹلیٹی بلز میں بھی خاصہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے شرکاء نے وزیر اعظم مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ مہنگائی ،کورونا کے باعث حالات اور بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے کینتونمنٹ بورڈ کے عوام کو تمام ٹیکسوں میں رعایت دی جائے ،پراپرٹی ٹیکس ایک سال کیلئے معاف کیا جائے ،کینٹ انتظامیہ کو اس بات کا پابند کیا جائے ٹیکسوں کی مد میں عوام کی بے جا حراساں کرنا بند کیا جائے ۔