اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ورلڈ فارما سسٹ ڈے کے موقع پر ایک تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ مہمان خصوصی سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عاصم رئوف نے کہا کہ فارماسسٹ ایک اہم اور قابل قدر پروفیشن ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں فارماسسٹس نے قابل تعریف خدمات انجام دیں اور دو فارماسسٹ جاوید اور ذیشان نے جان کا نذرانہ بھی دیا۔ حکومت فارمسسٹس کے پروفیشن کی ترقی اور ترویج پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ویمن ہیلتھ کئر پروفیشنل ہب لانچ کیاجس کا مقصد خواتین ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک فورم فراہم کرنا ہے۔ تقریب سے ظفر بختاوری‘ نادیہ بخاری اور چیف فارماسسٹ پولی کلینک ڈاکٹر آمنہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔