• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کرے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیع اللہ مجاہدسے ملاقات کی اور انھیں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کی مرکزی قیادت کے جانب سے افغانستان کی آزادی امریکہ واتحادیوں کی شکست اسلامی حکومت کے قیام نئے امارت کے وزرا کے عہدے سنبھالنے پر مبارکبادیتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کے سربراہان کو امارت اسلامی افغانستان کی حکومت تسلیم کرلینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان کی اسلامی حکومت نے ایک ماہ کی مختصرمدت میں افغانستان میں جومثالی امن کیا وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نےکہاکہ امارت اسلامی افغانستان کے حکمرانوں نے مخالفین کے لیے نہ صرف عام معافی کااعلان کیاہے بلکہ اس اعلان پرعمل درآمدبھی کرکے دکھایا۔ اب عالمی قوتوں کو مزیدافغانستان کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہیے۔ 
تازہ ترین