• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کے پیٹرول اور دیگر اشیا کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات

برطانیہ میں تیسرے روز بھی پیٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں نظر آئیں، برطانوی حکومت نے پیٹرول اور دیگر اشیا کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے لیے عارضی ویزوں کے اجرا کی اسکیم کا اعلان کردیا۔

اس کے تحت 5 ہزار فیول ٹینکرز اور 5,500 پولٹری ورکرز کو 3 ماہ کے عارضی ویزے ملیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ  عارضی ویزوں پر آنے والے کرسمس تک کام کرنے کے اہل ہوں گے۔

تازہ ترین