• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبین صدر گستاوو پیٹرو قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گستاوو پیٹرو نے وزراء کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ہیلی کاپٹر اپنے شیڈول کے مطابق لینڈ نہیں کر سکا کیونکہ مجھے انٹیلی جنس رپورٹ ملی تھی کہ میرے ہیلی کاپٹر کو منشیات اسمگلرز کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ بیٹیاں بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھیں، ہم انٹیلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد کولمبیا کی بحریہ کے تعاون سے متبادل مقام پر بحفاظت لینڈنگ کرنے سے پہلے کئی گھنٹے کھلے سمندر کے اوپر پرواز کرتے رہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گستاوو پیٹرو نے گزشتہ سال بھی منشیات اسمگلرز کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید