• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹائون میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی۔حدود کے ڈی اے اپارٹمنٹ کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگادی جس سے وہ زخمی ہوگیا،اسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 30سالہ مرسلین ولد نسیم کے نام سے ہوئی اور اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، فوری طور پر وہ کوئی بیان نہیں دے سکا کہ اس نے چھلانگ کیوں لگائی ، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

تازہ ترین