• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران سے جوہری مذاکرات کی بحالی کیلئے فعال کرداراداکرے،روس

نیویارک (این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا پر زوردیا ہے کہ وہ 2015 ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے مزید فعال حکمتِ عملی اختیارکرے۔اے ایف پی کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کوسمجھوتے سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے زیادہ فعال ہونا چاہیے۔ایران اور امریکا کے درمیان جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے مذاکرات نئے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے اگست میں برسراقتدارآنے کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔اس سے پہلے دونوں ملکوں نے اپریل سے جون تک ویانا میں بالواسطہ بات چیت کی تھی۔ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھاکہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات بہت جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ان مذاکرات سے دستبردار نہیں ہونا چاہتا ہے۔مبصرین کاخیال ہے کہ ابراہیم رئیسی اپنی کابینہ میں سخت گیروں کو شامل کررہے ہیں تاکہ امریکا پرجوہری مذاکرات میں رعایت حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے۔
تازہ ترین