• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنا ہمارا نصب العین ہے، کوونٹری فلاور

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) کوونٹری فلاور کے صدر عامر چوہدری و دیگر عہدیداران محمد حماد راجہ، آصف مغل ،محمد اعجاز لاہوری اور آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنا ہمارے نصب العین میں شامل ہے۔ہمارا مقصد جہاں دین اسلام کے عین مطابق زندگیاں گزارنا ہے، وہاں دنیاوی تعلیم سے آگاہی بھی ضروری ہے، کوونٹری فلاور نوجوان نسل کو اردو اور پاکستانی ثقافت سے آگاہ کرنے کے اقدامات کرتی رہے گی، 19 ستمبر کی شام غزل کی شاندار کامیابی دراصل کمیونٹی کے تعاون سے ہی حاصل ہوئی ہے ،جس پر ہم کمیونٹی کے افراد کے مشکور ہیں جنھوں نے بھرپور تعاون کیا اور کمیونٹی کو شاندار پروگرام دینے میں مدد کی، انھوں نے کہا کہ کوونٹری فلاور اکتوبر اور نومبر میں بھی شام غزل اور قوالی کی شام کا اہتمام کرے گی، جس میں کمیونٹی میڈلینڈ کے شخصیات کو دعوت دی جائے گی ہماری کوششش ہے کہ میڈلینڈ میں پاکستان کا نام اجاگر کرنے اور ثقافت کی مشہوری کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان اور کشمیر کا نام بلند ہو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے۔ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب کیے جائیں گے، ان رہنماؤں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ کوونٹری فلاورز کے ممبر بنیں تاکہ دوستوں کی اس سوشل تنظیم کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے کام کیے جائیں، فلاح و بہبود کی سرگرمیاں شروع ہوں، نوجوان نسل کو اردو اور پاکستانی کلچر سے آگاہی ہو۔
تازہ ترین