• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این ویمن ایجنسی، وفاقی محتسب برائے ہراسانی اور پی آئی اے میں معاہدہ

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی، نمائندہ خصوصی ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی اور قومی ایئرلائنز کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پی آئی اے اپنے دفاتر، ایئرپورٹس اور جہاز میں ہراسگی کو روکنے کے لیے شعور اُجاگر کرے گی،معاہدہ کے بعد پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار دیدی گئی ہے، اس موقع پر پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایک پیغام اور عہد ہے کہ ہم پی آئی اے کے دفاتر میں اور پروازوں پر ہراسگی کو برداشت نہیں کریں گے،اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب ایئرلائن اور پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید