ملکوال(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا انتخابی نظام زبردستی مسلط کرنا چاہتی ہے ،حکومت کو چاہئے کہ ملک میں شفاف انتخابی نظام کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرے ،الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے حکومت کا نہیں لیکن اپنے ہی بنائے ہوئے الیکشن کمیشن کی مخالفت پر ڈٹے ہوئے ہیں ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو یورپ سمیت دیگر ممالک نے بھی ناقابلِ عمل قرار دے کر مسترد کر دیا ہے کیونکہ اس کیلئے ووٹرز کو بھی تربیت دینا ہو گا ،ہم عوامی طاقت کے ذریعے الیکشن پر یقین رکھتے ہیں۔