• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پسندیدہ ساڑھی میں تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ماضی کی حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر اپنی پوسٹ سے صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرالی ہے۔


بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے گولڈن اور سبز رنگ کی بنارسی کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری ہمیشہ کی طرح کلاسی اور حسین لگ رہی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ اُن کی پسندیدہ ساڑھی ہے۔‘

صارفین کی جانب سے بشریٰ انصاری کی یہ تصویر بےحد پسند کی جارہی ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر یومِ آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نواز گیا۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین