• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی والدہ اور بہنیں بھی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بشریٰ انصاری اور اُن کے بہنیں اپنی والدہ کے ساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں کیا معلوم تھا کہ تُم ہمیں چھوڑ کر چلی جاؤ گی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر معلوم ہوتا تو ہم رواں سال جنوری میں تمہاری سالگرہ بہت اچھے سے مناتے۔‘

اُن کی اس جذباتی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعائوں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید