• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کو سیکیورٹی اور کھانے کا 27 لاکھ کا بل موصول

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سیکیورٹی اور کھانےکا 27 لاکھ کا بل موصول ہوا ہے۔

پی سی بی کو یہ بل راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوا ہے۔

ضلعی انتطامیہ راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میچ کے دن ہم نے لوگ لگائےان کو بریانی کھلائی۔

ضلعی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میچ نہ ہونے کا ذمہ ہمارا نہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ نے راولپنڈی میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے چند لمحات قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان میں سیریز منسوخ کر کے اپنے کھلاڑیوں کو واپس نیوزی لینڈ بلا لیا تھا۔

تازہ ترین