• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: آتش فشاں پہاڑ سے لاوے اور گیسز کے اخراج میں دوبارہ تیزی

اسپین کے لاپالما جزیرے میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوے اور گیسز کے اخراج میں دوبارہ تیزی آگئی اور لاوا بحر اوقیانوس کے قریب پہنچ گیا ہے، کچھ گھنٹوں میں سمندر میں شامل ہوجائے گا، قریبی علاقے کو لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

لاپالما جزیرے کے مشرقی ساحل کے ساتھ موجود رہائیشیوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ گھروں اور کھڑکیوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایمرجنسی سروسز نے خبردار کیا ہے کہ لاوا سمندر کے قریب پہنچ گیا ہے اور کچھ گھنٹوں میں سمندر میں شامل ہوجائے گا۔

اس دوران دھماکوں اور زہریلی گیسز کے اخراج کا امکان ہے۔ مسلسل نو روز سے جاری لاوے کے اخراج کے باعث تقریباً 6 ہزار افراد کا انخلا کروایا جاچکا ہے۔

تازہ ترین