• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری طور پر سینیٹ کا اجلاس طلب کیا جائے، انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس

کراچی(اساف رپورٹر)انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ہنگامی مجلس عامہ کے اجلاس میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں شدید انتظامی بحران کے حل کے لئے فوری طورپر سینیٹ کا اجلاس طلب کریں۔ یونیورسٹی میں نگران کی موجودگی سے تعلیمی، انتظامی اور مالی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یونیورسٹی کے نگران کی اہلیت نہیں رکھتے۔ مستقل وائس چانسلر کی غیر موجودگی میں یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر کو عارضی چارج دیا جائے۔ یونیورسٹی میں مسائل کا حل مستقل وائس چانسلر کی موجودگی ہے۔ انجمن اساتذہ نے اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ سابق قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر صارم کے خلاف سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کرنے پر ڈاکٹر صارم اورسابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔ موجودہ انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین تبدیل کردیے ہیں اور ان کی تعداد بھی کم کردی۔ موجودہ اراکین سلیکشن بورڈ کمیٹی کا حصہ ہیں۔ اب یہ اراکین کس طرح شفاف تحقیقات کروا سکتے ہیں۔ انجمن نے مطالبہ کیا ہے کہ سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔

تازہ ترین