• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کےمطابق 34 سالہ معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ 64 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 914 رنز اور 195 وکٹیں لینے والے معین علی کہتے ہیں کہ وہ زیادہ عرصہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں جب آپ کا دن اچھا ہو تو پھر اس سے زبردست کوئی فارمیٹ نہیں۔ ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے اور کاش اس فارمیٹ میں بن اسٹوکس کی طرح میں بھی اپنے ملک کے لیے زیادہ کرسکتا۔ انہوں نے اپنے اعلان کے ساتھ کہا کہ مجھے ضائع کیا گیا لیکن یہ اچھے انداز سے۔خواہش تھی بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلتا لیکن وہ میچ منسوخ کردیا گیا۔

تازہ ترین