• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف کے سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا بڑا نقصان ہوا، بابر مسیح نے سلور میڈل حاصل کرکے پہلے ہی ایونٹ میں پاکستان کو فائنل پہنچانےکا اعزاز حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان بلیئر اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے صدر جاوید عبدالکریم نے این بی پی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا آغاز یکم اکتوبر سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس میں ہوگا ، محمد آصف اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ایونٹ میں 56 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، سیمی فائنل میں بیسٹ آف الیون جبکہ فائنل بیسٹ آف تھرٹین پر مشتمل ہوگا۔ چیمپئنکو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی جبکہ رنرز اپ کو پچاس ہزار اور ٹرافی دی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید